نواز شریف کا دست راست نیب طلب

راولپنڈی: نواز شریف کے دست راست جاوید کیانی کو نیب راولپنڈی نے طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین جاوید کیانی کو طلب کرلیا گیا ہے، جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔
دوسری طرف نیب نے وزارت صنعت و پیداوار کے سابق آفیسر خضر حیات کو بھی 14 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا ہے۔ صنعت و پیداوار کے اکاؤنٹنٹ مزمل پاشا کو 13 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ پسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کرلیا گیا۔
نیب کی جانب سے تمام شخصیات کو سوال نامہ بھجوادیا گیا ہے اور انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ 2017 سے 2019 تک چینی کی سبسڈی کے لیے بھیجے گئے پروپوزل کا ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے جب کہ نیب محکمہ خوراک پنجاب کا ریکارڈ بھی حاصل کرچکا۔
نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوال نامے میں کہا گیا کہ 2017 میں شوگر کی قیمتوں کا تعین کن بنیادوں پر کیا گیا، قیمتوں کے تعین کا اختیار کس نے دیا، بین الاقوامی ریٹ کا تعین کیسے ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔