منی لانڈرنگ کیس، شہباز کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر

لاہور: عدالت عالیہ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ 13 اپریل کو سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔
شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔