براؤزنگ پاکستان

پاکستان

شہباز وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار نامزد

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کردیا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہوں گی۔ (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وزیراعظم…

پی ٹی آئی کا وفاق، پنجاب میں مجلس وحدت اور کے پی میں جماعت اسلامی کیساتھ حکومت بنانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاق و پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین اور خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات اور چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں ایم…

وزارت عظمیٰ: ن لیگی امیدوار کو ووٹ دیں گے، خواہش ہے زرداری صدر بنیں، بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی سی…

پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد/ کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے پہلے دن کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں سی ای سی پنجاب کے…

علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا، عمران خان

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو خیبر پختون خوا (کے پی کے) کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو…

انتخابات میں ناکامی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق مستعفی

لاہورٖ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سراج الحق کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور…

دُنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا، کراچی کا ساتواں نمبر

کراچی: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور سرفہرست رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 413 ریکارڈ کیا گیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے…

جہانگیر ترین کا سیاست کو خیرباد، آئی پی پی کی سربراہی بھی چھوڑدی

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف (سربراہ) جہانگیر ترین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ جہانگیر ترین نے ٹویٹ کے ذریعے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے آئندہ چند سال میں پاکستان مستحکم ہو، ذاتی حیثیت میں پاکستان…

میڈیا نے جلدبازی کی، انتخابی نتائج میں تاخیر دھاندلی نہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا نے انتخابی نتائج نشر کرنے میں کچھ زیادہ جلدبازی کی۔ انوار الحق کاکڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کے باوجود جمہوری تسلسل خوش آئند ہے، انتخابات کے کامیاب انعقاد میں…

وزارت عظمیٰ: ن لیگ اور پی پی کے آج کسی نتیجے پر پہنچنے کا امکان

اسلام آباد: الیکشن 2024 کے نتائج مکمل ہوچکے، جس کے بعد سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی پارٹی پوزیشن واضح ہوچکی اور اب حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکز میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے…