وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مودی کی مبارک باد

اسلام آباد: ملک کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے مبارک باد دی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان اور ایران کے صدر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
خیال رہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور وہ دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔
اس سے قبل پی ڈی ایم اتحاد میں وہ تقریباً 16 ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔