وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ان کی آرمی چیف سے پہلی ملاقات ہوئی، جس میں جنرل عاصم منیر نے انہیں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔