براؤزنگ پاکستان

پاکستان

زرداری اور گیلانی جعلی اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت طلب

اسلام آباد: نیب کیسز میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو احتساب عدالت نے طلب کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ عدالت نے سابق صدر آصف…

قومی، صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں برقرار، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد: ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردی۔ مردم شماری کی منظوری کے بعد عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کام تیزی سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں پر تجاویز…

کندھ کوٹ: راکٹ کا گولا پھٹنے سے خاتون، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ: راکٹ کا گولا پھٹنے سے 4 بچوں اور ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گھر میں راکٹ کا گولا پھٹنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں ایاز سبزوئی، نیاز، حنیفاں اور راشد سمیت 8 افراد شامل ہیں۔…

متحدہ میں کچھ بیویوں نے بھی شوہروں کو بھائی کہہ دیا تھا، فاروق ستار

کراچی: سینئر سیاست دان اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ لفظ بھائی لگانے کو برابری کا رشتہ ٹھہرادیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار ایک نجی ٹی وی کے شو میں ایک سوال کے…

پنجاب انجیکشن اسکینڈل کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

لاہور: مخصوص انجیکشن سے بینائی کھونے کے معاملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق انجیکشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم انجیکشن کو لاہور سے باہر سپلائی…

انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہوگا، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہوگا جب کہ انتخابی عمل میں انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غیر ملکی…

نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا، نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گرفتاری پر دیے جانے والے بیان سے متعلق وضاحت پیش کردی۔ سرفراز بگٹی کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں…

اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا انکار

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں منتقل ہونے سے منع کردیا۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے آج بھی چالان جمع نہ کروایا، جس…

لاپتا صحافی عمران ریاض چار ماہ بعد گھر پہنچ گئے

سیالکوٹ: 9 مئی حملوں کے بعد لاپتا ہونے والے صحافی عمران ریاض خان چار ماہ بعد گھر پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس نے اپنے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پیج پر عمران ریاض خان کی بازیابی اور گھر منتقلی کے بارے میں پوسٹ آویزاں کردی۔ عمران ریاض…

خاور فرید مانیکا اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

لاہور: اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو سرکاری اراضی پر قبضے کے معاملے پر گرفتار کرلیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے…