متحدہ میں کچھ بیویوں نے بھی شوہروں کو بھائی کہہ دیا تھا، فاروق ستار

کراچی: سینئر سیاست دان اور ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ لفظ بھائی لگانے کو برابری کا رشتہ ٹھہرادیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار ایک نجی ٹی وی کے شو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری پارٹی میں ایسا ہوچکا ہے کہ اکثر تو بیویاں بھی اپنے شوہروں کو بھائی کہنے لگی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نسرین جلیل کو نسرین جلیل باجی کہتے تھے تو لوگوں نے ان کے نام کے آگے بھی بھائی لگا کر نسرین جلیل باجی بھائی کہنا شروع کردیا، بھائی دراصل ایک صیغہ ہے اور دو کارکنوں کے درمیان بھائی کا تعلق برابری کی بنیاد پر ہے کیوں کہ چاچا بھتیجا کا تعلق برابری نہیں لیکن بھائی کا تعلق برابری کا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک نہ ایک دن ضرور ہونے ہیں، جیسے جانداروں کے لیے آکسیجن اور مچھلی کے لیے پانی ضروری ہے، ہم سیاست دانوں کے زندہ رہنے کے لیے الیکشن بہت ضروری ہے، میری خواہش ہوگی کہ بلاول بھٹو زرداری کے فارم ہاؤسز اور کھیتوں میں کام کرنے والے ہاری (کسان) کا بیٹا وزیراعظم بن جائے یا پی پی پی کا کوئی کارکن وزیراعظم بن جائے یا پھر میری خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی انڈسٹریز میں کام کرنے والا کوئی ملازم وزیراعظم بن جائے جو پڑھا لکھا ہو اور سیاسی سوجھ بوجھ بھی رکھتا ہو۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ عوام میں سے کوئی وزیراعظم بن کر سامنے آئے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔