خاور فرید مانیکا اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

لاہور: اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو سرکاری اراضی پر قبضے کے معاملے پر گرفتار کرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق خاور مانیکا پر قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پرانکوائری کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے اور انہیں ایئرپورٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جاتے ہوئے روکا، وہ غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جارہے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں روکا گیا، خاور مانیکا دبئی جانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے تھے، ان کو اینٹی کرپشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔