براؤزنگ پاکستان
پاکستان
قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر ایک بار پھر گرفتار
پشاور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پولیس نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔
اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو انہیں سیشن کورٹ مردان میں پیش کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی…
پاکستانی اسکول نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی: پاکستانی اسکول نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے زاید سسٹین ایبلٹی ایوارڈ کو جیت کر تاریخ رقم کردی۔
زاید سسٹین ایبلٹی ایوارڈ دبئی ایکسپو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہوئے، جس میں…
پاک فوج ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے اور مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف…
عمران پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے محروم، بیرسٹر گوہر نئے چیئرمین منتخب
پشاور: سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اجرا کردیا گیا۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر نیازی اللہ نیازی نے پشاور میں رانڑو گڑھی پولنگ سینٹر سے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار…
چیف جسٹس نے دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں
اسلام آباد: پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استعمال کے لیے مختص کی گئی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس کے علم…
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا دوسرا نمبر
کراچی: شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا۔
آلودہ شہروں میں لاہور کی جگہ کراچی نے لے لی جہاں جمعہ کی صبح شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ریکارڈ کی گئی۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا…
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا سید احمد شاہ کو وزیر مقرر کرنے کا اعلان
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے احمد شاہ کو صوبائی وزیر مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کو سندھ میں وزیر مقرر کردیا ہے۔
احمد…
سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
کراچی: بچوں کے لیے خوش خبری، محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
محکمہ تعلیم…
عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں میں شدید اختلافات، فون کال لیک
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ کی اہلیہ اور بہنوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور ان کے درمیان اقتدار کی جنگ کا سلسلہ ہے
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ٹیلی فونک کال لیک ہوگئی۔ کال کے دوران کیس سے متعلق بشریٰ…
ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کی سزا کالعدم، مقدمے سے بری
اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت عالیہ نے نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں بری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، جس میں سابق وزیراعظم کے…