نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا سید احمد شاہ کو وزیر مقرر کرنے کا اعلان

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے احمد شاہ کو صوبائی وزیر مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کو سندھ میں وزیر مقرر کردیا ہے۔
احمد شاہ کی بطور صوبائی وزیر تقرری کو عوامی حلقوں میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ احمد شاہ کی اردو ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کے دور میں آرٹس کونسل کراچی نے کئی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔