عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں میں شدید اختلافات، فون کال لیک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ کی اہلیہ اور بہنوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور ان کے درمیان اقتدار کی جنگ کا سلسلہ ہے
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ٹیلی فونک کال لیک ہوگئی۔ کال کے دوران کیس سے متعلق بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ آپس میں محو گفتگو ہیں۔
بشریٰ بی بی نے کیس پر بات چیت کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی موجودگی کے باعث ہمارا وہاں کافی مسئلہ پڑگیا تھا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں، میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں، تو وہ جی کافی بولیں اور بہت زیادہ بولیں، میں نے خان صاحب کو کہا جی نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں، تو میں پھر اٹھ کر آگئی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہاں پر کافی سارا ایشو کھڑا ہوگیا، میں حیران رہ گئی تھی کہ لیکن پھر میں نے زیادہ مناسب سمجھا نہیں کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں، بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا جی کہ میرے سارے کیسز وہی کریں گے اورآپ کے جتنے اب ہوں گے جو میں نہیں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہورہاہے تو وہ انہی کودوں گی، انہوں نے کہا کہ جی اس نے ہمارے سے اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی ہمت ہو اتنی، تو میں نے ان کو آگے سے یہ کہا میں نے کہا۔۔ ان کو کیا ضرورت تھی کہ یہ تینوں اٹھ کر ان کے آفس چلی جائیں؟ میں نے کہا کہ یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں نہیں ہم پوچھنے گئے تھے کہ آپ نے یہ والی، زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟
لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ہاہاہا۔۔۔۔ بہرکیف۔۔۔ وہ پتا نہیں ان کو کیا پرابلم ہے؟۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی وائف نے کہا کہ تم لوگ جاکر ملو، میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوجائیں گی۔پھر میں خاموش ہوگئی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں بدتمیزی کرنے والاہوں ہی نہیں، میں نے ضرور یہ کہاکہ دیکھیں بابا آپ پلیز مت اس کو انسسٹ کریں، مجھے آپ کرنے دیں جس طرح میں سمجھتا ہوں مناسب، اسی بات پہ انہوں نے کہا کہ جی بدتمیزی کی ہے۔ میں نے کیا بدتمیزی کرنی تھی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ نہیں جی، اب میں آپ کو بتاتی ہوں، انہوں نے یہ کہا کہ وہ اس پٹیشن کے لیے گئی ہیں، وہ کہتی ہیں یہ ہے ہی جھوٹ، ہم گئے تھے ان سے ویسے ملنے کے لیے، ہاں آگے ان کا رویہ، انہوں نے خان کو کہتی ہیں تمہارے بارے میں 9مئی کے حوالے سے، سائفر کے حوالے میں اتنا برا بولا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔