سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: بچوں کے لیے خوش خبری، محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے یکم جنوری بروز پیر سے کھل جائیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان کے بعد بچوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔