عمران پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے محروم، بیرسٹر گوہر نئے چیئرمین منتخب

پشاور: سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اجرا کردیا گیا۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر نیازی اللہ نیازی نے پشاور میں رانڑو گڑھی پولنگ سینٹر سے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
بیرسٹر گوہر خان پارٹی چیئرمین، عمر ایوب جنرل سیکریٹری، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر، منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر، حلیم عادل شیخ سندھ کے صدر، یاسمین راشد پنجاب کی صدر، علی اصغر صوبائی جنرل سیکریٹری، تیمور سلیم جھگڑا سینئر نائب صدر، عاطف خان پشاور ریجن کے صدر منتخب ہوگئے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔