براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، عوام بے حال!

کراچی/ اسلام آباد/ لاہور: آگ برساتا سورج اُس پر طرہ لوڈشیڈنگ کے عذاب نے پاکستان بھر میں عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ شہروں میں 5 سے 8 جب کہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض علاقوں میں دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی تجاوز…

کورونا وبا: پابندیوں میں نرمی، کاروبار ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے!

اسلام آباد: کورونا وبا کے کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں، اب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کاروباری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم دن کا فیصلہ تمام صوبائی…

ملک میں ایک کروڑ کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل

اسلام آباد: کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے دُنیا بھر میں کوششیں جاری ہیں، پاکستان میں بھی اس ضمن میں سخت اقدامات کیے گئے ہیں، کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی ملک کے طول و عرض میں جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ اطلاع کے مطابق وطن عزیز میں ایک کروڑ…

شدید گرمی، مختلف شہروں میں بجلی عنقا، شہری بلبلا اٹھے

کراچی/ لاہور: سورج آگ برسا رہا ہو اور اس باعث شدید گرمی کا راج ہو تو شہری ویسے ہی بے حال ہوتے ہیں، آفرین ہے محکمہ بجلی پر جس نے ان حالات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ آج ہی بات نہیں، یہ مشق…

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا مذموم واقعہ، پاکستانی خاندان قتل!

لندن اونٹاریو: کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں سفاک دہشت گرد نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے چار افراد کو انتہائی بے دردی سے ٹرک تلے کچل ڈالا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کینیڈا کے…

گھوٹکی ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی!

گھوٹکی: گزشتہ روز پیش آئے افسوس ناک ریل حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی۔ حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عثمان عبداللہ نے تصدیق کی کہ گھوٹکی ٹرین حادثے میں اب تک 63 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ…

ڈہرکی کے قریب ٹرینوں کو خوفناک حادثہ، 40 افراد جاں بحق

ڈہرکی: ڈہرکی کے قریب 2 ٹرینوں میں خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملت ایکسپریس کی بوگیاں الٹ کر دوسرے ٹریک پر جاگریں۔ مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس بوگیوں سے ٹکرا گئی۔…

عالمی یوم ماحولیات، مرکزی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم نے امیر ممالک سے موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ملکوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امیر ملکوں کی ذمے داری ہے کہ غریب ممالک کی انوائرمنٹ بہتر کرنے میں مدد کریں، ہمارا آدھا پیسہ قرض کی قسطوں کی مد میں چلا جاتا ہے، یو این…

تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں، مشیر صحت

اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں ختم نہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس…

پاکستان کو بدلنے کے لیے بہت بڑی جدوجہد چل رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں، ان کی کوشش ہے حکومت فیل ہو، یہ اپنے مفادات کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، خود کو جمہوری کہنے والے فوج سے کہہ رہے ہیں حکومت گرادو۔ وزیراعظم عمران خان نے…