وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دورۂ سعودیہ کیلئے روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا جارہا ہے۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوئے ہیں۔
دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوگی، جس میں برادرانہ تعلقات اور شراکت داری مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پرحاضری بھی دیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔