براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
نواز نے مجھ پر تنقید کی، فوج پر تنقید برداشت نہیں کریں گے: آرمی چیف
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج پر تنقید برداشت نہیں کریں گے، مجھ پر تنقید تو نواز شریف اور ایاز صادق نے بھی کی تاہم ہم نے برداشت کی۔
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے…
سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی اے حکام نے عدالت کو یقین دہائی!-->…
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید مراعات پر غور کیا جائے: وزیرِ اعظم
اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلاتِ زر کے ضمن میں مزید مراعات فراہم کرنے پر غور کیا جائے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملکی ترسیلاتِ زر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں…
اس بار امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے،آرمی چیف
اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اس بار امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیئے جائیں گے۔
یہ بیان انہوں نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے آٹھ گھنٹے طویل اجلاس کے بعد صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب…
پاکستان میں ہر جگہ کمزور نے مار کھائی، ہمیں قوم کو مسائل سے بچانا ہے:وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو اصل خطرہ قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی سے اس سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کرنا ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کسان کنونشن سے خطاب میں کہا کہ جس قوم کو صحیح معنوں میں غذا…
سابق وزیر اعلی ارباب رحیم پی ٹی آئی میں شامل
اسلام آباد۔ سابق وزیر اعلی سندھ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے اہم رہنما ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ارباب غلام رحیم نے جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا…
دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی نہیں لائیں گے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر جتنا بھی دباؤ آئے گا ہم چین کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی نہیں لائیں گے اور چینی نظام حکومت کسی بھی انتخابی جمہوریت سے بہتر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے…
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتائی ہے۔
https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1410271392726237188
پیٹرول کی قیمت…
وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات پر حزب اختلاف کو مذاکرات کی دعوت
اسلام آباد: وزیراعظم نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دھاندلی کے الزامات کو روکنے کے لیے ہمیں آج یہ اقدام کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا…
شمالی وزیرستان: سرحد پار سے فوجی پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید
شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان علاقے سے شمالی وزیرستان میں دواتوئی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار…