براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کے تمام مزارات کھولنے کا اعلان

سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مزارات پیر سے زائرین کے لئے ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دے دی۔ حکومت سندھ کے محکمہ اوقاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے صوبے بھر کے مزارات زائرین کے لئے بند تھے۔

سیاحت اہم شعبہ، فحاشی کلچر کے بجائے فلم انڈسٹری میں اوریجنل کونٹینٹ لانا ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں فحاشی کے کلچر کے بجائے اوریجنل کونٹینٹ لانا ہوگا، سافٹ امیج کوئی چیز نہیں، احساس کم تری کے سبب اس لفظ پر لگادیا گیا، امریکی جنگ میں ساتھ دیا لیکن ہمیں ہی برا بھلا کہا گیا۔ وزیراعظم عمران…

شہباز کی اوورسیز پاکستانیوں کے حق نمائندگی کیلیے بڑی تجویز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اور سینیٹ میں 2 نشستیں بیرون…

پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں،وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھے جانے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں…

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا نام بدستور گرے لسٹ میں رہے گا، تاہم 27 میں سے 26 نکات پر بہتری دکھائی ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر مارکوس پلیئر نے اجلاس کے بعد لائیو پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں کئی…

طالبان کے کابل پر قابض ہونے پر پاکستان اپنی سرحدیں بند کردے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر طالبان کابل پر قابض ہوگئے تو پاکستان افغانستان سے ملحقہ اپنی سرحدوں کو بند کردے گا۔ انہوں نے یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں…

ملک میں جولائی کے دوران کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں آئندہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نےس سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا…

بلوچستان میں ایف سی کے دستے پر دہشتگردوں کا حملہ،5 جوان شہید

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگان میں دہشتگردوں نے ایف سی کے دستے پرحملہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ حملہ سبی کے علاقے سنگان میں ہوا۔ شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک…

موبائل فون پر5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر ٹیکس عائد

وفاقی حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ سے زائد بات…

چیئرمین سینیٹ سے چیئرمین سی پیک کی ملاقات

چیرمین سیںٹ صادق سنجرانی سے چیرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات کی ہے ملاقات پارلیمنٹ ہائوس میں ہوئی ہے۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین سی پیک نے کہا کہ سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں،