براؤزنگ تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان:پاک ایران سرحد چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید

بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کے پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں عبدوئی سیکٹرمیں پاک ایران سرحدچوکی پرحملہ کیا۔عبدوئی…

دہشت گرد کو بھی بغیرعدالتی کارروائی کے مار نہیں سکتے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ دہشت گرد کو بھی بغیر عدالتی کارروائی کے مار نہیں سکتے۔ ہائی کورٹ میں صحافی بلاگر مدثر نارو کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا کہ مدثر…

توہین عدالت کیس: رانا شمیم، دیگر کےخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ کے خلاف الزامات پر مبنی بیانِ حلفی پرگلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کی فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 دسمبر تک مؤخر کردی۔ ائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے انگریزی روزنامے میں…

وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔ وزیر اعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں…

امریکا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ امریکا کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹ کے وفد نے ملاقات کی،

کرپٹ لوگوں کے سوا سب سے مفاہمت کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم

میانوالی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن کے لیے سب کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیار ہیں، حکومت ان کو این آر او نہیں دے گی، جو قوم بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی

ٹانک میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، ایک اہلکارشہید

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہےجس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر احسان ﷲ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موٹر…

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہوگا

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک کیے گئے سری لنکن شہری کے قتل کا مقدمہ جیل میں چلایا جائے گا۔ امن وامان کی صورتحال کے باعث ٹرائل جیل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔…

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق، 395 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 50 ہزار 859 ٹیسٹ کیے گئے جن میں…

بدقسمتی سے کسی حکومت نے کراچی کا نہیں سوچا، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) منصوبے کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن بدقسمتی سے کسی حکومت نے شہر قائد کا نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم