براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
دورانِ پرواز طیارے میں مسافر خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش
عمان: اردن سے برطانیہ جانے والی پرواز میں خاتون مسافر نے ایک بچی کو جنم دے دیا، جس کا نام فضا میں پیدا ہونے کے باعث سما رکھا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ویز ایئر کے طیارے نے اردن کے دارالحکومت عمان سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے لیے پرواز…
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 اموات
سماترا: سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، انڈونیشیا میں صورت حال انتہائی پریشان کُن ہوگئی ہے، مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی جب کہ متعدد زخمی ہیں اور 700 مکانات تباہ ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق…
دبئی پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون
دبئی: گداگروں کے خلاف دبئی میں بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دبئی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گداگروں پر 5 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا اور…
92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے پھر منگنی رچالی
نیویارک: بین الاقوامی سطح پر میڈیا انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گردانے جانے والے روپرٹ مرڈوک نے 92 برس کی عمر میں پھر منگنی رچالی۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق روپرٹ مرڈوک 67 برس کی مالیکیولر بائیولوجسٹ ایلینا زوخوا سے چند ہفتوں میں…
سعودیہ میں بنگلادیشی گارڈ کے قتل میں ملوث 5 مجرموں کے سر قلم
ریاض: سعودی عرب میں کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا…
رمضان میں یو اے ای میں 4 ہزار اشیاء پر 25 سے 75 فیصد رعایت
ابوظبی: یو اے ای کی وزارت اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران بغیر پیشگی اجازت کے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے ہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان میں کھانا…
فرانس اسقاط حمل کو آئینی حق ٹھہرانے والا پہلا ملک
پیرس: اسقاط حمل کے حقوق کو شامل کرنے کے بل کی فرانس کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے آئین میں منظوری دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بل کی منظوری سے فرانس کسی خاتون کو اسقاط حمل کو رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کا آئینی حق دینے…
سعودیہ میں رمضان کے دوران مساجد میں افطار پر پابندی لگادی گئی
ریاض: رمضان المبارک میں سعودی عرب کی مساجد میں افطار پر پابندی لگادی گئی، سعودی عرب کی وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی۔
سعودی وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ کے مطابق اس…
ٹیکساس کے جنگلات میں آتشزدگی، تاریخ کی دوسری عظیم آگ قرار
واشنگٹن: امریکا کی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو تاریخ کی دوسری سب سے بڑی آگ قرار دے دیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس نے اب چھوٹے قصبوں اور مویشیوں کی چراگاہوں کو بھی اپنی…
چین: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک
بیجنگ: دوست ملک چین کے شہر ناجنگ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی…