براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
مکہ مکرمہ میں آگ برساتی، جھلساتی گرمی، 577 حاجی جاں بحق
ریاض: حال ہی میں حج کی سعادت 18 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے حاصل کی ہے، حجاز مقدس سے اب افسوس ناک اطلاع سامنے آئی ہے، مکہ میں شدید گرمی کے باعث 577 عازمین حج جاں بحق ہوگئے جن میں سے320 کا تعلق مصر، 144 انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا…
توکل کرنے والوں کیلئے اللہ کافی، جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی: خطبہ حج
مکہ المکرمہ: خطبہ حج دیتے ہوئے مسجد الحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد المعیقلی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جنگ پہنچ چکی وہاں ٹوٹ پھوٹ ہوچکی وہاں امن نہیں، کھانا اور پانی تک نہیں، سب سے زیادہ دعا کے مستحق اہل فلسطین ہیں، ان کے لیے…
مناسک حج شروع: روح پرور لمحات، فضا میں لَبَّيْكَ اللَّھُمَّ لَبَّيْكَ کی صدائیں
مکہ مکرمہ: حجاز مقدس میں مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہوگیا۔
مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبیک اللَّھُمَّ لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ قیام کریں گے۔ عازمین حج بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچیں گے۔…
یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک
صنعا: یمن کے ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد اپنی زندگی سے محروم ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی کے 140 مسافر تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ یمن کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں 260 تارکین وطن سوار تھے۔ کشتی…
3 لاکھ غیر مجاز عازمین حج مکہ مکرمہ سے بے دخل
ریاض: بغیر اجازت حاصل کیے حج ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو سعودی حکومت نے ضوابط کی خلاف ورزی پر مقدس شہر سے باہر نکال دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد مسلمان نے حج کی…
حج کے دوران کسی سیاسی نعرے کی اجازت نہیں، سعودی حکام کا انتباہ
مکۃ المکرمۃ: سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
بیرون ملک کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کے…
حجاج کو گرمی سے بچانے کیلئے عرفات کی سڑکیں سفیدی سے رنگ دی گئیں
ریاض: حج انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور سعودی انتظامیہ اس برس حاجیوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے سرگرداں ہے، حجاج کرام کو گرمی سے بچانے کے لیے شیلٹرز سمیت سڑکوں پر سفید پینٹ بھی ہورہا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق عرفات میں…
حج ایام کے دوران شدید گرمی، عازمین کے لیے ہدایت نامہ جاری
مکۃ المکرمۃ: حج ایام کے دوران گرمی کی شدت کے پیش نظر انتظامیہ نے عازمین کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اس وقت سعودی عرب میں حج ایام کے دوران شدید گرمی پڑرہی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل حج…
مودی بطور وزیراعظم مستعفی، 8 جون کو تیسری مرتبہ منصب سنبھالیں گے
نئی دہلی: بھارت کے دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نریندر مودی تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب 8 جون کو سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد کی کامیابی کے بعد حکومت سازی کے معاملات شروع ہوچکے…
بھارت کے عام انتخابات: بی جے پی کو ایودھیا میں بڑی شکست
نئی دہلی: بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایودھیا میں بھی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندربنانے کے باوجود مودی کے امیدوار کو انتخابات میں شرم ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فیض…