براؤزنگ خاص خبریں

خاص خبریں

خلیل قمر چھوٹی سوچ کے آدمی، ہمت ہے تو میری دو نمبری ثابت کریں، عفت عمر

لاہور: سینئر اداکارہ عفت عمر نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو خود پر لگائے گئے الزامات کو سچ ثابت کرنے کا چیلنج کردیا۔ حال ہی میں عفت عمر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ میں خلیل قمر کے لیے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ…

سینیٹ قرارداد بے اثر، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔ عام انتخابات 8…

سڈنی ٹیسٹ: بارش، دوسرے روز کا کھیل جلد ختم، آسٹریلیا کے 2 وکٹ پر 116 رنز

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔ آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن…

55 گھنٹے بیکنگ کرنے والی خاتون گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے پُرامید

ٹیکساس: امریکی خاتون نے 55 گھنٹے تک کچن میں بیکنگ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جمالیں۔ 2015 میں نائیجیریا سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر مینس فیلڈ میں منتقل ہونے والی مشیل ہینڈلے نے اپنے کچن میں 55 گھنٹوں تک لگاتار متعدد پکوان بناکر کسی…

ماں باپ کی خدمت کرو، سب چمک جائے گا، علی ظفر

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے چمکتی جلد کا راز پوچھنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے ڈالا۔ گلوکار علی ظفرسے سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سوال پوچھا کہ سب چھوڑو یہ بتاؤ کہ جلد پر اتنی چمک کیسے آتی ہے، اس پر انہوں نے…

گرانی کے ستائے عوام کے لیے بجلی پھر مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی۔ نیپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور…

امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

نیوجرسی: امریکا میں مسجد کے باہر امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا، جہاں محمد مسجد سے باہر نکلتے وقت مسجد کے پیش امام حسن شریف کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔…

ایران: قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکے، 103 افراد جاں بحق

کرمان: سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں کم از کم 103 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر کرمان میں سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے…

ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: بدھ کو ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ایک دن اضافے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پھر سستا ہوگیا۔ آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ…

9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں، زرتاج گل روپڑیں

پشاور: پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے رو پڑیں۔ زرتاج گل کا پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پتا نہیں الیکشن لڑرہی ہوں یا کوئی جنگ، میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان…