امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

نیوجرسی: امریکا میں مسجد کے باہر امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا، جہاں محمد مسجد سے باہر نکلتے وقت مسجد کے پیش امام حسن شریف کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے پر ریاست کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ امام حسن شریف کو متعدد گولیاں لگیں، جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔
اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ امام مسجد کو قتل کرنے کا مقصد تو فی الحال معلوم نہیں ہوسکا، تاہم ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی تعصب یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کی وجہ سے امریکا میں کمیونٹیز کے درمیان تعصب، اسلامو فوبیا اور یہود مخالف واقعات رونما ہوئے ہیں، جب کہ اس ریاست میں 3 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔