براؤزنگ خاص خبریں
خاص خبریں
کراچی میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں سردیوں کا آغاز ہوگا
کراچی: شہر قائد میں سردی کب شروع ہوگی، محکمۂ موسمیات نے بتادیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 2 دسمبر کے دوران اثرانداز رہ سکتی ہیں اور 4 دسمبر کے بعد درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے…
زمبابوے کو 99 رنز سے شکست، ون ڈے سیریز پاکستان کے نام
بلاوائیو: پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ اروائن…
چیری جوڑوں کے درد سے نجات دلانے میں مفید قرار
نیویارک: امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دو دن کے وقفے کے بعد چیری کھانے یا اس کا جوس پینے سے جوڑوں کے درد کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد جوڑوں کے درد میں…
صحافی مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد: صحافی مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے مطیع اللہ جان کے…
اداکارہ ریما کی شادی کی 13 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی
واشنگٹن: پاکستانی فلموں کی مقبول اداکارہ ریما خان کی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی 13ویں سالگرہ کی پروقار اور رنگارنگ تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی سفیر سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ریما خان اور دل کے…
چیمپئنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، پاکستان کا دوٹوک جواب
پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہونے والی آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹر میٹنگ سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رابطہ کرکے…
اداکارہ نرگس کا ساتھی فنکارہ کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع
لاہور: اسٹیج اور فلموں کی سینئر اداکارہ نرگس نے ساتھی فنکارہ کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔
اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سربراہ کرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں اور مریم حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف…
پی ٹی آئی والے احتجاج کرنے نہیں شرپسندی پھیلانے آئے تھے، حکومت
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم تھا، کسی قسم کا احتجاج نہیں ہوگا، اس کے باوجود انہیں سنگجانی میں احتجاج کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی والے نہ مانے، اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ…
یو اے ای نے روزگار کیلئے آنیوالے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط لگادی
دبئی: روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔
یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔
پاکستان اوورسیز…
سعودیہ: دنیا کے طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم کے آغاز کی تیاریاں
ریاض: دنیا کے طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم کا سعودی عرب میں آغاز ہونے جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب ریاض میٹرو سسٹم کا یہ منصوبہ 22.5 ارب امریکی ڈالر سے شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے، جسے دنیا کا سب سے طویل ڈرائیور لیس…