جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب

کوئٹہ: میر جان محمد جمالی بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائم مقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر اسمبلی کا اعلان کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے اسپیکر شپ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آج ہورہا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے 5 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، تاہم مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ نے بتایا کہ قواعد کے مطابق جان محمد جمالی بلامقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہوگئے، اسپیکر کے انتخاب کے لیے 3 بجے ہونے والے اسمبلی اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی، تاہم قائم مقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔