افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی جی ایچ کیو میں ملاقات…

بھارت: کورونا کیسز میں ہولناک اضافہ، ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد چیلنج!

نئی دہلی: بھارت میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں، اس امر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے اور اس کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد چیلنج بن گیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ آئی سی سی کو بھارت میں کووڈ 19 کے…

بھارت، کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 14 ہزار کیسز رپورٹ!

نئی دہلی: بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کیسز میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ روز وہاں ریکارڈ 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 3 لاکھ…

مغرب نے ریڈلائن عبور کی تو روس سخت ردعمل دے گا، پوتن

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ اگر مغرب نے ’ریڈ لائن‘ عبور کی تو روس بلاتاخیر بہت سخت ردعمل دے گا۔ اپنی قوم سے خطاب میں انہوں نے یوکرائن، بیلاروس اور روس میں عدم استحکام کا موردِ الزام مغرب کو ٹھہرایا۔ پوتن کا کہنا تھا کہ…

شاہد خاقان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگنے سے انکار کردیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمیں ناموس رسالت پر بات کرنے نہیں دیتے، میں صرف اللہ تعالیٰ کی ذات سے معافی مانگتا ہوں، اس کے علاوہ کسی اور سے معافی نہیں مانگوں گا۔ اسلام آباد…

بشریٰ انصاری کی کورونا سے متاثرہ بہن وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا سے حالت تشویش ناک ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ کی بہن  اداکارہ اسماء عباس کی جانب سے سنبل شاہد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں…

کوئٹہ دھماکا خودکُش، 60 تا 80 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خودکُش تھا اور دھماکے کے وقت بم بار اپنی گاڑی میں ہی بیٹھا رہا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ دھماکے میں 60 سے 80 کلوگرام تک بارودی مواد…

کورونا وبا سے 98 افراد جاں بحق، 5875 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا کے باعث پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 98 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5875 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد…

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور

لاہور: عدالت عالیہ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، فل بینچ نے دلائل مکمل…

گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ دانیال جیلانی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

کراچی: گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ دانیال جیلانی نے سرینا ہوٹل کوئٹہ کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں دانیال جیلانی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں…