بھارت، کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 14 ہزار کیسز رپورٹ!

نئی دہلی: بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کیسز میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ روز وہاں ریکارڈ 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 3 لاکھ 14 ہزار 835 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں ایک دن میں کورونا سے مزید 2104 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں۔
بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز 1 کروڑ 59 لاکھ اور اموات ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 14 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار 214 جب کہ اموات 30 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔