سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی لیبارٹری سے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جس میں اُن میں کورونا وائرس کی

ماضی کے قرضوں کو ادا کرنے کے لیے ہمیں قرض لینا پڑرہا ہے، مشیر خزانہ

اسلام آباد: مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہم قرض عیاشی کے لیے نہیں لے رہے بلکہ ماضی کے قرض واپس کرنا ہماری ذمے داری ہے۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ کے دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت قرضہ لے رہی

عائشہ ثناء پر لوگوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کا الزام، مقدمہ درج

لاہور: مختلف لوگوں کے کروڑوں روپے لے کر اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا روپوش ہوگئیں، چیک ڈس آنر ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عائشہ ثنا نے گھریلو ضروریات اور دیگر مقاصد کے نام پر اپنے کئی دوستوں اور جاننے

زیادہ کیسز والے علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کریں گے، وزیراعظم

لاہور: آئندہ سے عوامی مقامات پر کسی کو ماسک کے بغیر نہیں جانے دیں گے۔ سختی کرنے کا وقت آگیا، وبا کا پھیلاؤ روکنا ہے، جہاں سے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، انہیں ڈھونڈیں گے اور پھر وہاں پر سخت لاک ڈاؤن کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر: وادی جنت نظیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع

ملک بھر میں کورونا سے 3858 ہیلتھ ورکرز متاثر، 2327 ڈاکٹرز بھی شامل

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3858 تک جاپہنچی، جن میں سے 36 اس وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہوچکے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ نیشنل

کورونا کیسز 1 لاکھ 32 ہزار سے متجاوز، 2551 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا مریضوں میں ہولناک اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز ایک لاکھ 32 ہزار 798 ہوگئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ

شاہد آفریدی بھی کورونا کی زد میں آگئے

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا۔ اُن کے مطابق انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اور

ممتاز شاعر سرور جاوید کا انتقال

کراچی: اردو کے ممتاز شاعر، نقاد سرور جاوید جمعہ کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ اردو ادب کی ترقی و ترویج میں اُن کا انتہائی اہم کردار رہا۔ وہ عمر بھر قومی زبان کی خدمت میں پیش پیش رہے۔اُن کی اہلیہ پروین جاوید بھی ادبی دُنیا کا جانا مانا نام

راولپنڈی، صدر کینٹ میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق 10 زخمی

راولپنڈی: صدر کینٹ کے علاقے میں دھماکا ہوا ،جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور دیگر قانون