پی سی بی کا کرکٹرز کی کمان بیگمات کو سونپنے کا انوکھا فیصلہ!

لاہور: پی سی بی نے قومی کرکٹرز سے پرفارمنس لینے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ ملک اور بیرون ملک سیریز میں کرکٹرز کی نگرانی اور کمان بیگمات کے ہاتھ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کووڈ ایس او پیز میں کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر پُرسکون رکھنے کے لیے جنوری سے کرکٹرز میچوں کے دوران اہل خانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ میں موجود اسکواڈز کو بھی پیغام پہنچادیا گیا ہے۔ پی سی بی حکام میزبان بورڈز سے بات کرنے کے ساتھ ہوم سیریز میں بھی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے اسکواڈ کے اراکین فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔
کرکٹرز اور پی سی بی کا موقف ہے کہ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی وجہ سے ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔‏ اسکواڈ کو ذہنی طور پر پُرسکون رکھنے کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان ٹیم نے آئندہ سال جنوبی افریقا، زمبابوے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان ٹیم نے متعدد ہوم سیریز بھی کھیلنا ہیں۔ کرکٹرز کو اہل خانہ ساتھ رکھنے کے لیے تمام کوویڈ پروٹوکولز مکمل کرنا ہوں گے۔ اس سے قبل بھی وقتاً فوقتاً کھلاڑیوں کو اہل خانہ ساتھ رکھنے کی اجازت تھی۔لیکن کووڈ صورت حال میں سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد اجازت نہیں دی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔