کورونا وبا، سعودیہ نے غیر ملکی پروازوں پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی حکومت نے کورونا وبا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث غیر ملکی ایئرلائنز کی ملک میں آمد پر فوری پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی پروازوں کی سعودی عرب آمد سے متعلق پابندی کا نوٹیفیکشن سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری کیا جس کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی پروازوں کی آمد پر پابندی ایک ہفتے کے لیے عائد کی گئی ہے اورپابندی میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شیڈول پروازوں کے علاوہ ہر قسم کی چارٹر پروازوں کی آمد پر بھی پابندی رہے گی جب کہ کارگو پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا البتہ سعودی عرب میں موجود غیر ملکی پروازوں کو ملک سے روانگی کی اجازت ہوگی۔
سعودی ایئر لائنز نے بھی اپنی غیر ملکی پروازیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے سعودی ایئر لائنز نے 21 دسمبر کو پاکستان آنے والی پروازیں منسوخ کردیں۔
ادھر سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے بعد پی آئی اے نے 21 دسمبر کی 18 پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔