خیرپور : مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 12 افراد جاں بحق!

خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیرپور میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر…

آئن اسٹائن سے باتیں کیجیے!

ورجینیا: آئن اسٹائن عظیم سائنس داں تھے اور اب ایک بڑے منصوبے کے بعد آپ آئن اسٹائن سے سوالات کرسکتے ہیں۔ اس میں آئن اسٹائن خود اپنی زندگی اور کام کے متعلق جرمن لہجے میں انگریزی بولتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ضمن میں آڈیو ساز کمپنی…

ملک میں کمزور اور طاقتور کیلیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے، وزیراعظم

نوشہرہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتا ہے، شوگر مافیا کے خلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں جلوزئی…

کورونا وبا 147 زندگیاں نگل گئی، ساڑھے 5 ہزار نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا ایک دن میں 147 زندگیاں نگل گئی جب کہ ساڑھے 5 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 301 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی…

قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں فرانس میں سرکاری سرپرستی میں توہین رسالت کے ارتکاب کے خلاف فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، جس میں توہین رسالت معاملے پر…

کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی رہا!

لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی حکومت اور ٹی ایل پی کی…

وسط رمضان سے کراچی میں کاروباری اوقات میں نرمی کا امکان

کراچی: رمضان المبارک اور عید سیل سیزن کے دوران کورونا پابندیاں نرم کرنے کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس میں برسراقتدار بی ایم جی کے سربراہ اور حکومت سندھ کے درمیان منگل کو ابتدائی مذاکرات میں متعدد امور پر اتفاق ہوگیا۔ ماہ صیام کے دوسرے عشرے…

سندھ میں میٹرک، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا اندیشہ

کراچی: تعلیمی بورڈز کو حکومت سندھ کی جانب سے گرانٹ جاری نہ ہونے کے باعث صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے میٹرک بورڈ کراچی کی 28 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جب کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ…

شام میں بمباری، روس کا 200 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

دمشق: شام میں روسی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر پالمیرا میں روسی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے، روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی…

وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم ملاقات کی ہے۔ نجی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر فواد چوہدری، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا اور ایم کیو ایم…