بھارت: کورونا کی بدترین صورت حال، آئی پی ایل ملتوی!

ممبئی: کورونا کی بدترین صورت حال اور کئی کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں جاری آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کو…

ثانیہ مرزا کو ڈپریشن کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

حیدرآباد دکن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ان معروف شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو اپنی زندگی میں ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اعتراف کیا…

کورونا وبا 161 زندگیاں نگل گئی، 3377 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں گزشتہ روز کورونا سے مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے، تاہم مثبت کیسز کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کووڈ کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 587 ٹیسٹ کیے…

بل گیٹس اور میلنڈا کی 27 سالہ شادی شدہ زندگی کا اختتام

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی تیسری امیرترین شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔ جوڑے کی جانب سے ٹوئٹر پراعلان میں کہا گیا کہ بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پر بہت زیادہ کام…

توہین رسالت برداشت نہیں، مسلمانوں کی جان بوجھ کر دل آزاری کی جارہی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم اپنے نبی ﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے اور مسلمانوں کی جان بوجھ کر دل آزاری کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم…

یوم علیؓ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد

کراچی: ملک کے مختلف شہروں سے یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں جلوس برآمد ہوگئے۔ کراچی میں یوم علیؓ کی مرکزی مجلس نشترپارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور فضائل حضرت علیؓ بیان کیے۔ مجلس کے بعد یوم علیؓ کا مرکزی…

وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر نظرثانی کا عندیہ!

اسلام آباد: وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ زیادتیاں کیں، بجلی ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھے گی، اکانومی کا پہیہ نہیں چل رہا اور آئی ایم ایف بجلی…

امجد صابری کے بیٹے مجدد نے مداحوں کے دل جیت لیے!

کراچی: معروف قوال امجد صابری مرحوم کے بیٹے مجدد امجد صابری نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، وہ کافی عرصے سے نجی محفلوں میں پرفارم کررہے ہیں اب رمضان میں نجی ٹی وی پروگراموں میں بھی اُنہیں مدعو کیا جارہا ہے۔ مرحوم امجد صابری کے…

عظیم میراڈونا کی موت کی وجہ میڈیکل ٹیم کی غفلت تھی!

بیونس آئرس: دُنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی ڈیگو میراڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی۔ ارجنٹائن کے حکام کی جانب سے اپنے سابق اسٹار فٹ بالر ڈیگو میراڈونا کی موت کی وجوہ معلوم کرنے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ کا تقرر کیا گیا تھا، جس…

انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان!

اسلام آباد: حکمراں جماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے لیے وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد چوہدری کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد جھگڑا…