کورونا وبا 161 زندگیاں نگل گئی، 3377 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں گزشتہ روز کورونا سے مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے، تاہم مثبت کیسز کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کووڈ کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 587 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر سے کورونا کے مزید 3377 مثبت کیسز سامنے آئے، اس طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد رہی جب کہ ایک ماہ بعد ملک میں 4 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا کے مجموعی مثبت کیسز کی مصدقہ تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ 2 لاکھ 86 ہزار 521، بلوچستان 22 ہزار 664، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 590، اسلام آباد میں 76 ہزار 492، آزاد کشمیر 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز ملک میں مزید 5 ہزار 18 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ اس طرح اس وبا سے چھٹکارا پانے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ 33 ہزار 62 ہوگئی۔
گزشتہ ایک روز میں کورونا کے قاتل وار سے مزید 161 افراد لقمۂ اجل بن گئے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 310 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 683، سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 423، اسلام آباد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 86 ہزار 151 ہے جن میں سے 5 ہزار 326 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔