عظیم میراڈونا کی موت کی وجہ میڈیکل ٹیم کی غفلت تھی!

بیونس آئرس: دُنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی ڈیگو میراڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی۔
ارجنٹائن کے حکام کی جانب سے اپنے سابق اسٹار فٹ بالر ڈیگو میراڈونا کی موت کی وجوہ معلوم کرنے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ کا تقرر کیا گیا تھا، جس نے اپنی رپورٹ تیار کرلی، اس میں کہا گیا ہے کہ میراڈونا کی میڈیکل ٹیم نے دیکھ بھال میں غفلت کا مظاہرہ کیا، ان کی حالت موت سے 12 گھٹے قبل خراب ہوگئی تھی مگر مناسب انداز میں نگرانی نہیں کی گئی۔


خیال رہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔