ثانیہ مرزا کو ڈپریشن کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

حیدرآباد دکن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ان معروف شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو اپنی زندگی میں ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اعتراف کیا کہ وہ 2008 میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس میں میچ نہیں کھیل سکیں کیونکہ ان کی کلائی زخمی ہوگئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ یہی وہ وقت تھا جب میں تین سے چار مہینے تک ڈپریشن کا شکار رہی، بغیر کسی وجہ کے روتے رہنا اور کھانا کھانے کے لیے کمرے سے باہر نہ آنا میری عادت بن گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایسا لگتا تھا کہ میں دوبارہ ٹینس کبھی نہیں کھیل پاؤں گی۔
ثانیہ نے اپنی تکلیف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا جو چیز مجھے اندر سے کھا رہی تھی وہ دراصل یہ تھی کہ ٹینس کا کھیل نہ کھیلنا میرا اپنا فیصلہ نہیں تھا، میں کھیلنا چاہتی تھی لیکن نہیں کھیل سکتی تھی۔
ڈپریشن پر قابو پانے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کی فیملی نے اس مشکل سے نکلنے میں ان کی بے حد مدد کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔