ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

کینڈی: ایشیا کپ کے سب سے بڑے معرکے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پالے کیلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکور کرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔
اس بڑے معرکے کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔
بھارت کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شریاس ایر سمیت ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، جسپرت بمرا، محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔
خیال رہے کہ کینڈی میں میچ سے قبل بارش ہورہی تھی جو اب رُک چکی ہے اور خبریں آرہی ہیں کہ میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔