کالی مرچ کی خوشبو نے 25 سالہ خاتون کی جان لے لی

ریوڈی جنیرو: کھانا پکاتے ہوئے مرچوں کی خوشبو سُونگھنے سے برازیلین خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں۔
بیرون ملک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ تھائیس میڈیروس اپنے خاندان کے لیے کھانا پکانے میں مصروف تھیں کہ انہوں نے غیر ارادی طور پر کھانے میں شامل کی گئی کالی مرچ کی خوشبو سونگھ لی، جس کے سبب ان کے گلے میں جلن ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔
تھائیس کو فوری اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون میں (cerebral edema) کی نشان دہی ہوئی ہے جو ایک ایسی حالت ہوتی ہے جو دماغ میں سوجن کی وجہ سے ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر تھائیس میڈیروس کو کالی مرچوں سے الرجی ہوگی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔
موت سے قبل تھائیس کوما میں بھی گئی تھیں، لیکن ان کی موت واقع ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق سیریبرل ایڈیما کی وجہ سے کھوپڑی کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو دماغ میں خون کے بہاؤ اور آکسیجن کی ترسیل میں خلل کا باعث بنتا ہے جس سے معمول کے کام انجام دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بیماری کی علامات میں سر درد، متلی، بینائی کے مسائل اور دورے پڑنا شامل ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔