پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوش رُبا اضافہ

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی 38 روپے97 پیسےمہنگی ہوگئی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 2 ہزار 833 روپے 49 پیسے کا ہوگیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 12 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا تھا، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔
دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔