ڈالر کی اونچی اُڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر براجمان!

کراچی: امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان،ملکی تاریخ کی بلند ترین پر براجمان ہوگیا۔ امریکی ڈالر نے ملک میں تمام پچھلے ریکارڈز توڑ ڈالے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے کے اضافے سے 168.99 روپے کا ہوگیا۔ یہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ آخری بار اگست 2020 میں ڈالر 168.42 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ڈالر کی قدر میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔