سحر خان کی پُھرتی، حادثے سے بال بال بچ گئیں!

کراچی: رنگ محل سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سحر خان حادثے سے بال بال بچ گئیں، اداکار و گلوکار عدیل چوہدری بائیک پر قابو نہ رکھ سکے، سحر کی حاضر دماغی نے اُنہیں حادثے سے بچالیا۔ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پر اداکار عدیل چوہدری کی جانب سے حال ہی میں ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں عدیل چوہدری کے ہمراہ اداکارہ سحر خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعہ دراصل اداکاروں کے آنے والے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عدیل چوہدری کسی گھر کے باہر بائیک پر بیٹھے سحر خان کے منتظر ہیں، بعد ازاں سحر خان کو بھی عدیل چوہدری کی بائیک پر بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اداکارہ کے بائیک پر بیٹھتے ہی عدیل چوہدری جب بائیک کو اسٹارٹ کرتے ہیں تو بائیک ان کے کنٹرول سے باہر ہوکر دیوار میں جالگتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک کا کنٹرول کھوتے ہی اداکارہ سحر خان نے بروقت چلتی بائیک سے چھلانگ لگاکے خود کو حادثے سے بچالیا۔
اداکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔