5 روز تک لیموں اور کوئلے کی راکھ کھا کر زندہ رہنے والا شخص

ریو ڈی جنیرو: برازیل سے تعلق رکھنے والا باغبان نیلسن جو اپنے ملک کے دور افتادہ جزیرے پر پھنس گیا تھا، وہ پانچ روز تک محض لیموں اور کوئلہ کھاکر زندہ رہا، لیموں، کوئلے کے چورے اور سمندری پانی پر گزارا کرکے اپنی زندگی بچانے والے شخص کے کارنامے پر ماہرین انگشت بدنداں ہیں۔
نیلسن نیڈی کو رواں ہفتے ایک اور شخص جیٹ اسکیئر نے اُس وقت شناخت کیا جب وہ اپنی ٹی شرٹ لہرا کر اشارہ کررہا تھا، کیونکہ 51 سالہ شخص اپنی موت کے قریب جاپہنچا تھا۔
نیلسن کو معمولی چوٹیں بھی آئی تھیں اور انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی صحت قدرے بہتر ہے۔ وہ ریوڈی جنیرو کے مشہور گروماری ساحل پر گئے جہاں انہیں کچھ کام تھا۔ وہ ایک پتھر پر بیٹھے تھے کہ ایک تیز لہر نے انہیں گرادیا اور پانی انہیں دو میل دور تک لے گیا۔
وہ اصل مقام کے بجائے پالما جزیرے پر اترے جہاں کوئی انسان نہ تھا، نہ وہاں درخت تھا اور نہ ہی کوئی کھانے کی شے تھی، یہاں تک کہ چھپنے کو بھی کوئی جگہ نہ تھی۔ پھر انہیں ایک غار نما جگہ ملی جہاں وہ چھپ گئے۔ بھوک لگنے کے بعد انہیں بہت تلاش کے بعد دو عدد لیموں اور پانی کی چند بوتلیں ملیں جو کوئی ماہی گیر چھوڑ گیا تھا۔
انہوں نے چھلکوں سمیت لیموں کھائے۔ اس کے بعد دوبارہ وہ گرماری جزیرے کی جانب تیرنے لگے لیکن سمندری لہروں سے آدھے راستے تک ہی پہنچ سکے۔ وہ دوبارہ پالما جزیرے پہنچے جہاں انہوں ںے جلے ہوئے کوئلے کی راکھ بھی کھائی۔
اس طرح پانچویں روز جیٹ اسکی کرتے دو افراد نے انہیں دیکھ لیا اور ہسپتال پہنچایا جہاں غذا اور طبی امداد دے کر ان کی زندگی بچالی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔