103 سالہ خاتون کی طیارے سے چھلانگ، نیا عالمی ریکارڈ قائم

اسٹاک ہوم: دُنیا کی آبادی میں بہت کم بلکہ آٹے میں نمک کے برابر لوگ ہوتے ہیں جو سو سال کی عمر کو پہنچ پاتے ہیں، سو سال کی عمر کے لوگوں کے لیے چلنا پھرنا، حرکت کرنا ازحد دشوار مرحلہ ہوتا ہے، تاہم سوئیڈن کی 103 سال خاتون نے ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاکر دُنیا کو انگشت بدنداں ہونے پر مجبور کردیا ہے۔
103 برس کی خاتون نے جہاز سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم اور سب کو حیران کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈن میں 103 سالہ خاتون روت لارسن نے فضا میں ہوائی جہاز سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترنے کا مظاہرہ کیا۔

اس کرتب کے دوران ان کی رہنمائی پیرا شوٹ جمپنگ کے ماہر جوکم جوہانسن نے کی۔ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کا یہ کرتب اسٹاک ہوم سے 240 کلومیٹر کے فاصلے پر موٹالا میں کیا گیا۔
روت لارسن نے اس کرتب کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ یہ کرتب دکھانے والی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔ اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اہلکار بھی موجود تھا جنہوں نے ریکارڈ کی تصدیق کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔