حکومت کا درآمدی اشیاء پر عائد پابندی میں نرمی کا فیصلہ

اسلام آباد: درآمدی اشیاء پر عائد پابندی میں نرمی کردی گئی۔
درآمدی اشیاء میں نرمی کا نوٹیفکیشن وزارت تجارت نے جاری کردیا، جس کے مطابق صنعتی شعبے کے لیے درآمد کردہ خام مال پر پابندی عائد نہیں ہوگی اور انٹرمیڈیٹ گڈز کی درآمد پر بھی پابندی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مئی کو درآمدی اشیاء پر عائد پابندی کی لسٹ میں خام مال، مشینری اور آلات بھی شامل تھے تاہم اب صنعتی آلات، مشینری اور فارن گرانٹ کے تحت چلنے والے منصوبوں کے میٹریل کی درآمد پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔
حکومت نے ملک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کے لیے معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر لگژری غیر ملکی اشیاء کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔
حکومت نے جن اشیاء پر پابندی عائد کی ان میں موبائل فونز، ہوم اپلائنسز، فروٹس اور ڈرائی فروٹس(ماسوائے افغانستان سے)، کراکری، پرائیوٹ اسلحہ، جوتے، فانوس اور لائٹیں، (ماسوائے انرجی سیورز)، ہیڈ فونز اور لاؤڈ اسپیکرز، ساسز، کیچپ، دروازے اور کھڑکیوں کے فریمز اور دیگر امپورٹڈ آئٹمز شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔