میں مردوں کیساتھ تصویر نہیں بنواتی، ندا یاسر کا مداح کو انکار

کراچی: اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کردیا۔
اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کسی عوامی جگہ پر موجود ہیں، جہاں ان کے اردگرد لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں ایک شخص ندا کے ساتھ کھڑا کچھ بات کررہا ہوتا ہے کہ اتنے میں وہ آگے کی جانب بڑھتی ہیں، پیچھے سے کوئی مداح انہیں آواز دے کر ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے جس پر ندا صاف انکار کر دیتی ہیں۔
ندا یاسر مداح کے اصرار پر فوراً ہی پیچھے کی جانب مڑ کر تصویر بنوانے سے انکار کردیتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتی ہیں کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی۔
ندا یاسر کی وائرل ویڈیو میں ان کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے جہاں چند سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے شوہر یاسر نواز کو یہ پسند نہیں کہ وہ مردوں کے ساتھ تصویر بنوائیں جس کا ذکر وہ پہلے کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔