رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کےاعدادو شمارجاری کردیے ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی۔ رواں ہفتے 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں رواں ہفتے 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں30 روپے تک کمی ، آلوکی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک کمی اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی جبکہ دال مونگ، دال مسور، آٹا اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔تفصِلات کے مطابق رواں ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں11 روپے سے زائد کا اضافہ،چینی کی فی کلوقیمت میں84 پیسے اور دال ماش، کیلا، ایل پی جی گھریلوسلنڈر،مٹن، خشک دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پیٹرول 3 روپے اور ہائی اسپیڈڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔