نیب دھمکیاں کسی اور کو دے، ترجمان جمعیت علماء اسلام

لاہور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کو نیب نوٹس یا سوال نامہ ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیب دھمکیاں کسی اور کو دے اور اگر نوٹس یا سوال نامہ آیا تو ردی کے سوا اس کی کوئی اہمیت نہیں۔
نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو سوال نامہ بھیجنے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ ‎نیب دھمکیاں کسی اور کو دے، نااہل حکمرانوں اور ان کو لانے والوں کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ‎نیب کا کوئی نوٹس یا سوال نامہ نہیں ملا، ‎کوئی نوٹس یا سوال نامہ آیا تو ردی کے سوا اس کی کوئی اہمیت نہیں۔
ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ‎نیب انتقامی کارروائیوں کے لیے بنایا جانے والا ادارہ ہے، قریبی رفقاء کے خلاف بھی طویل عرصے سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا جس میں ان سے اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع آمدن سے متلعق پوچھا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔