زمان پارک حملہ کیس: صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور

لاہور: زمان پارک حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کرلی۔
صحافی عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے عمران ریاض کو ایک ہفتہ قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔