سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

کراچی: آئندہ چند روز میں سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز میں جام شورو، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آج اور کل کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث آج شام سے 10 مارچ کے دوران بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش برس سکتی ہے۔
اس کے علاوہ تربت، کیچ، جیونی، اوڑمارہ، پسنی، لسبیلہ، آواران، قلات اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔