امریکی شہری نے 191 مرتبہ ایوینجرز دیکھ کر عالمی ریکارڈ بناڈالا!

فلوریڈا: امریکا کے شہری نے ایک ہی فلم 191 مرتبہ سنیما میں دیکھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔
ریمیرو ایلانِس نے ایوینجرز، اِنفِنٹی وار 191 مرتبہ دیکھی ہے، جس کے لیے وہ ہر بار تھیٹر گئے ہیں۔ 33 سالہ ریمیرو فلوریڈا میں رہتے ہیں اور مارول سیریز کے غیر معمولی مداح ہیں۔ چند دنوں قبل انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سند بھی موصول ہوچکی۔ اس طرح وہ کسی فلم کو سنیما میں سب سے زیادہ دیکھنے والے شخص بھی ہیں۔
اس کے لیے انہوں نے نجی زندگی اور کام کے اوقات کے درمیان سے وقت نکالا تاکہ وقت پر سنیما پہنچا جاسکے۔ اس اعزاز پر ریمیرو نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ سنیما کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
فلم دیکھنے وہ ہر بار سنیما جاتے رہے اور وہاں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کرتے رہے۔ عام طور پر انہوں نے ہفتے اتوار کو مجموعی طور پر چار سے پانچ مرتبہ فلم دیکھی اور فلم کا دورانیہ تین گھنٹے اور دومنٹ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔