بغیر آکسیجن گہرے ترین پانی میں غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ

بہاماس: فرانس سے تعلق رکھنے والے فری ڈائیور نے پانی میں 393.7 فِٹ گہرائی تک غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا۔ غوطہ خور نے یہ ریکارڈ ساتویں بار بنایا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آرنوڈ جیرلڈ نے یہ ریکارڈ بہاماس میں منعقد سالانہ ورٹیکل بلیو مقابلوں میں گہرا ترین غوطہ لگا کر بنایا۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ جیرلڈ کے غوطے کا دورانیہ 3 منٹ 34 سیکنڈز رہا۔
فری ڈائیونگ غوطہ خوری کی ایک ایسی قسم ہوتی ہے جس میں خوطہ خور سانس لینے کے کسی آلے کے بغیر سانس روک کر پانی میں جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔