پولیس افسر نے معصوم بیٹے کو جیل میں کیوں ڈالا؟

واشنگٹن: 3 سال کے معصوم بیٹے کو پولیس افسر نے جیل میں ڈال دیا، اس کا گناہ یہ تھا کہ اُس نے رفع حاجت اپنی پتلون میں ہی کرڈالی تھی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس افسر نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو پتلون میں رفع حاجت کرنے کے جرم میں ہتھکڑی پہناکر جیل میں ڈال دیا۔ اس حرکت پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی تنقید کی جارہی ہے۔
پولیس اہلکاروں کی وردی میں نصب کیمرے میں ریکارڈ کردہ گفتگو منظرعام پر آئی ہے، جس میں فلوریڈا کے ڈیٹونا بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹیننٹ مائیکل شون بروڈ، ڈپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملیز کے ایک ملازم کو یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے بیٹے کو بیت الخلا کی تربیت میں مشکل پیش آرہی تھی۔ لہٰذا میں نے اپنے 3 سالہ لڑکے کو سبق سکھانے کے لیے پچھلے سال اکتوبر میں متعدد بار جیل میں ڈالا اور دوسرے موقع پر اسے ہتھکڑیاں پہنائیں۔
شون بروڈ پھر بتاتے ہیں کہ جیل میں ڈالنے کے اس تکلیف دہ تجربے کے بعد ان کے بچے نے اپنی پتلون دوبارہ کبھی گندی نہ کرنے کا عہد کیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔